ابنا: مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ اگر امریکہ مصر کی فوجی ضرورتیں پوری نہیں کرتا ہےتو مصر دوسرے ذرایع کی طرف دیکھے گا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے سی این این سے گفتگو میں مصر کے لئے امریکی فوجی امداد کے بند کئےجانے کے بارے میں کہا کہ مصر اور امریکہ کے تعلقات نیٹو کے دائرہ کار میں جاری رہنے چاہیں اور ان تعلقات میں ہرطرح کا خلل تشویش کا سبب ہے۔ انہوں نے اس احتمال کے بار ے میں کہ کیا امریکہ کی مدد بند ہونے کے بعد مصر روس سے اپنی فوجی ضرورتيں پوری کرے گا کہا کہ مصری فوج کی ضرورتیں پوری ہونگي اور اگر امریکہ ہماری فوج کی ضرورتيں پوری نہیں کرے گا تو ہم دیگر ذرائع سے ان ضرورتوں کو پورا کریں گے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ مصر میں اخوان المسلمین کے مظاہرے بدستور جاری ہیں۔ آج جمعے کو بھی فوج نے قاہرہ کے اہم اسکوائروں کے راستوں کو بند کررکھا تھا۔ اخوان المسلمین نے آ ج بھی ملین مار چ کی کال دی تھی۔ ہمارے نمائندے کے مطابق مصر کے مختلف شہروں میں گذشتہ شب مظاہرے ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 473487
مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ اگر امریکہ مصر کی فوجی ضرورتیں پوری نہیں کرتا ہےتو مصر دوسرے ذرایع کی طرف دیکھے گا۔